نوجوانوں کو عمران خان کی صورت میں اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی، سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 3 اگست 2018 22:27

نوجوانوں کو عمران خان کی صورت میں اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی، سعدیہ سہیل رانا
لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خاتمے کیلئے قوم کی امید صرف اور صرف عمران خان ہیں، نوجوانوں کو عمران خان کی صورت میں اپنے خوابوں کی تعبیر مل گئی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو اس وقت مضبوط اور تد بر والی سیاسی قیادت کی ضرورت ہے،عمران خان ہی واحد شخصیت ہے جو ملک و قوم کے مفادات کا تحفظ کر سکتی ہے ،تحریک انصاف کی طویل جدوجہد نے کرپشن کے بتوں کو گرنے پر مجبور کر دیا ہے عنقریب پاکستان کرپشن سے پاک ماحول میں ترقی کی طرف گامزن ہو جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں