کل کے حریف اپنے مفادات کیلئے دوبارہ حلیف بن گئے ،عبدالعلیم خان

جمعہ 3 اگست 2018 23:00

کل کے حریف اپنے مفادات کیلئے دوبارہ حلیف بن گئے ،عبدالعلیم خان
لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اور نو منتخب رکن اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر کپتان کے خلاف روائتی سٹیٹس کو کی قوتوں کا گٹھ جوڑ سامنے آ گیا اور کل کے حریف اپنے مفادات اور کرپشن کو چھپانے کیلئے دوبارہ حلیف بن گئے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ انتہائی مضحکہ خیز اور افسوسناک صورتحال ہے کہ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم میں عمران خان اور تحریک انصاف پر الزامات لگاتے تھے اور آج دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ گئے ہیں ، عبدالعلیم خان نے کہا کہ گزشتہ5برسوں کی سیاسی مہم میں عمران خان کا موقف درست ثابت ہوا کہ پی پی پی اور ن لیگ ایک ہیں، انہوں نے کہا کہ کل کی اے پی سی کے بعد میڈیا نے پی پی پی اور ن لیگ کی جو تقاریر نشر کی ہیں اٴْس کے بعد کسی کو شبہ نہیں رہنا چاہیے کہ اس سیاسی اتحاد کا مقصد صرف اور صرف تحریک انصاف کا راستہ روکنا اور اس کو ملنے والے مینڈیٹ سے انحراف کرنا ہے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ الیکشن میں ضمانتیں ضبط کروانے والے کس منہ سے پہلے حلف نہ اٹھانے کا اعلان کر رہے تھے اور اب احتجاج کرنے کے دعوے کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں