عابد شیر علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور ، الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیاگیا

جمعہ 3 اگست 2018 23:24

عابد شیر علی کی درخواست سماعت کیلئے منظور ، الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیاگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے حلقہ این اے 108سے نومنتخب امیدوار فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے، فرخ حبیب نے دوبارہ گنتی میں بھی عابد شری علی کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عابد شیر علی نے فیصل آباد کے حلقے این اے 108میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی، جسے لاہور ہائی کورٹ نے منظور کیا، جسٹس شاہد کریم نے عابد شیر علی کی درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دونوں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ جب تک پٹیشن کافیصلہ نہیں آجاتا اس وقت فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7اگست تک جواب طلب کرلیا ہے۔اپنی درخواست میں عابد شیر علی نے موقف اپنایا تھا کہ ووٹوں کی گنتی کے وقت ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا تھا اور مخالف امیدوار کو جتوانے کیلئے جعلی فارم 45فارم بنائے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں