مسلم لیگ ن کے ابرار ریاض نے آصف کرمانی پر سنگین الزامات عائد کردئیے

جب نواز شریف جیل میں چلے گئے تو آصف کرمانی 10 روز تک پنجاب ہاوس کے کمرہ نمبر 8 میں خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رہے،کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن کشمیر

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 3 اگست 2018 21:44

مسلم لیگ ن کے ابرار ریاض نے آصف کرمانی پر سنگین الزامات عائد کردئیے
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-03اگست 2018ء) :کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن کشمیر ابرار ریاض نے آصف کرمانی پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔ابرار ریاض کا کہنا تھا کہ جب نواز شریف جیل میں چلے گئے تو آصف کرمانی 10 روز تک پنجاب ہاوس کے کمرہ نمبر 8 میں خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے رہے۔تفصیلات کے مطابق کوآرڈینیٹر مسلم لیگ ن کشمیر ابرار ریاض نے آصف کرمانی پر سنگین الزامات عائد کردئیے۔

آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے ابرار ریاض کا کہنا تھا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف جیل میں ہیں اور پارٹی رہنما عیاشیوں میں مشغول ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینیٹر آصف کرمانی پر شرمناک الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ جب میاں محمد نوازشریف جیل میں چلے گئے تو آصف کرمانی ایک خاتون کو لے کر 10دن تک پنجاب ہاوس کے کمرہ نمبر 8 میں رہے۔انکا کہنا تھا کہ کیا یہ ہاوسز اس لئیے بنائے جاتے ہیں کہ انہیں عیاشی کے اڈوں کے طور پر استعمال کیا جائے۔

انکا کہنا تھا کہ آصف کرمانی عشق لڑانے لندن چلے گئے ہیں۔ویسے ہم عمران خان کو کہتے ہیں کہ وہ اخلاقی کرپشن نہ کرے تو ہم خود کیا کرتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے مزید الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ آصف کرمانی اپنی نجی محفلوں میں پارٹی قیادت کے خلاف نازیبا باتیں بھی کرتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں