جان کا خوف یا حکومت سازی کی مصروفیات

عمران خان نے خود کو بنی گالہ تک محدود کردیا،25جولائی کے بعد بنی گالہ سے باہر نہیں آئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 3 اگست 2018 23:00

جان کا خوف یا حکومت سازی کی مصروفیات
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-03 اگست 2018ء) :چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے خود کو بنی گالہ تک محدود کردیا،25جولائی کے بعد بنی گالہ سے باہر نہیں آئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 126 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہے جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔اس وقت 123سیٹیں تحریک انصاف کو ملنے کے قوی امکانات ہیں جس کے بعد وہ آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر پنجاب کی حکومت بھی بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تاہم تازہ ترین اور اہم ترین خبر یہ آئی ہے کہ آئی ہے کہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہوگیا۔

25 آزاد امیدواروں میں سے 18 امیدواروں سے پاکستان تحریک انصاف نے رابطہ کیا ہے جس کے بعد معاملات طے پا گئے ہیں اور 18آزاد امیدواروں نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔جس کے بعد تحریک انصاف کی ممکنہ نشستوں کی تعداد 185 سے تجاوز کر چکی ہے اور اب اس کے لیے پنجاب میں حکومت بنانا بہت آسان ہوچکی ہے۔اس حوالے سے تیز ترین خبر ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس سلسلے میں اجلاس پر اجلاس اور ملاقاتوں پر ملاقاتیں جاری ہیں۔غیر ملکی سفراء اور اعلیٰ شخصیات کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔یہی وجہ ہے کہ عمران خان 25 جولائی کے بعد بنی گالہ سے باہر نہیں نکل سکے۔عمران خان آخری بار 25 جولائی کو اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے بنی گالہ سے باہر آئے تھے جس کے بعد اپنی فتح کے بعد وہ بنی گالہ سے نہیں نکلے ۔کچھ لوگ اس کو سیکیورٹی خدشات کا کیا دھرا سمجھ رہے ہیں لیکن عمومی تاثر یہی ہے کہ عمران خان مصرودیت کے باعث بنی گالہ میں موجود ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں