امریکہ کو پاکستان میں ایک خود دار پاکستانی حکمران نظر آرہا ہے :شفقت محمود کا امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل

ہفتہ 4 اگست 2018 00:08

امریکہ کو پاکستان میں ایک خود دار پاکستانی حکمران نظر آرہا ہے :شفقت محمود کا امریکی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ کے بیان کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں ایک خود مختار پاکستانی حکمران نظر آرہا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہم کوئی امریکہ کے خلاف نہیں ہیں۔ ہم امریکہ کی کچھ پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہیں۔

امریکہ سے دوستانہ تعلقات چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری بات یہ ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں ایک خود دار پاکستانی حکمران نظر آرہاہے یہ ایک حقیقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی تمام ترشکایات الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں اس لئے الیکشن کمیشن کوچاہئے کہ اپنی کارکردگی بہتر کرے۔ الیکشن کمیشن کے نتائج سر وے رپورٹوں کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کرنیوالی جماعتیں ماضی میں ملک میں لوٹ مار کرتی رہی ہیں اس لئے مخالفت میں اکٹھی ہوگئی ہیں۔ انہوں نے باریاں لگائی ہوئی تھیں اور ان کو امیدنہیں تھی کہ ایسے ہو جائے گا۔ ہم جو کرنا چاہتے ہیں قوم کے سامنے پیش کریں گے اور قانون سازی کریں گے۔ اگر انہوں نے قومی مفاد میں قانون سازی کی مخالفت کی تو یہ بے نقاب ہو جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں