پنجاب میں حکومت ہم ہی بنائیں گے، رانا ثنائ اللہ کا دعویٰ

پیپلز پارٹی بھی ہمیں ہی پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ووٹ دے گی، رہنما مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 4 اگست 2018 00:08

پنجاب میں حکومت ہم ہی بنائیں گے، رانا ثنائ  اللہ کا دعویٰ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنائ اللہ نے دعویٰ کیاہے کہ 13 نو منتخب آزاد ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور پنجاب میں حکومت ہم ہی بنائیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ 13 نو منتخب آزاد ارکان صوبائی اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں اور پیپلز پارٹی بھی ہمیں ہی پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ووٹ دے گی لہٰذا صوبے میں حکومت ہم ہی بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 130 نشستیں ہم جیتے ہوئے ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 18 اراکین کی ضرورت ہے جب کہ پیپلزپارٹی کے 6 اور 13 آزاد ارکان کے ملنے سے ہماری حکومت پنجاب میں بن جاتی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کو پنجاب اسمبلی میں مطلوبہ ارکان ملنے کی صورت میں حمزہ شہباز کو قائد ایوان بنائے جانے کا امکان ہے۔ -18/--299

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں