قوم نے انتخابات میں خاندانی سیاست کو مسترد کر دیا،ڈاکٹر مراد راس

ہفتہ 4 اگست 2018 18:49

قوم نے انتخابات میں خاندانی سیاست کو مسترد کر دیا،ڈاکٹر مراد راس
لاہور۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ اپوز یشن جماعتوں کا اتحاد غیر فطری ، قوم نے انتخابات میں خاندانی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کے پاس حکومت بنانے کیلئے واضح اکثریت موجود ہے جبکہ انٹرنیشنل اداروں نے کہہ دیا ہے کہ حالیہ انتخابات پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہیں۔انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئی ہے اور عوام کی خدمت ہی ہمارا منشور ہے ، ان انتخاب میں عوام نے جس اعتماد کا اظہار تحریک انصاف پر کیا ہے ہم اس پر پورا اترنے کے لیے دن رات ایک کر دیں گے جس سے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں