ڈی سی لاہور نی3روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر د یا

ہفتہ 4 اگست 2018 18:58

ڈی سی لاہور نی3روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر د یا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کوپولیو کے قطرے پلا کر 3روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر د یا، پولیو مہم میں 17لاکھ 71ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے،4700سے زائد ٹیمیں انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گی اورانسداد پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کا مناسب انتظام کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ پو لیو ٹیموں کی خود نگرانی کریںگے، ڈی سی لاہور نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور پو لیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں