تمام حلقے کھل جائیں تو پی ٹی آئی کا ’’وائٹ واش‘‘ ہوجائیگا، سعد رفیق

پی ٹی آئی نے حلقے کھولنے سے متعلق دہرا معیار اپنا رکھا ہے ،عمران خان حلقے کھولنے اور بابراعوان عدالت میں دفاع کررہے ہیں،لیگی رہنما کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 4 اگست 2018 19:54

تمام حلقے کھل جائیں تو پی ٹی آئی کا ’’وائٹ واش‘‘ ہوجائیگا، سعد رفیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں دھاندلی کے معاملہ پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں یہ الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن تھی، لاہور ہائی کورٹ بار میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جن حلقوں میں دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ تمام حلقے کھلنے چاہئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی دھاندلی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں جبکہ ایم کیو ایم حکومت کے ساتھ ہونے کے باوجود دھاندلی کا رونا رو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر مخلص ہیں تو دوبارہ گنتی کیوں نہیں کرواتے، عمران خان نے دوہرا رویہ اپنا رکھا ہے، میڈیا پر آ کر حلقے کھولنے کا بیان دیتے ہیں جبکہ بابر اعوان عدالت میں دفاع کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان امپائر کو اپنے ساتھ ملا کر کھیلتا ہے تمام حلقے کھولے جائیں توپی ٹی آئی کا وائٹ واش ہو جائیگا، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میرے دونوں ایم پی اے دوبارہ گنتی میں کامیاب ہوئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ عمران خان یہ سیٹ رکھیں مگر وہ چھوڑ رہے ہیں اگر وہ وزیراعظم بن گئے تو الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر ڈی سیٹ ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں