فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں14روز کی توسیع

عدالت نے فواد حسن فواد کی میڈیکل کی درخواست پر نیب سے 8 اگست تک جواب طلب کر لیا

ہفتہ 4 اگست 2018 20:25

فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں14روز کی توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) احتساب عدالت کے جج نے اختیارات کا ناجائز استعمال اور مالی بے ضابطگیوں میں ملوث سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی اور انہیں دوبارہ 18 اگست کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، نیب حکام نے فواد حسن فواد کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا، نیب کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا کنٹریکٹ معطل کرنے کے غیر قانونی احکامات جاری کیے جس سے سرکاری خزانے کو 5.9 ملین کا نقصان پہنچا، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے اہل خانہ کے مزید 19 اکائونٹ کا انکشاف ہوا ہے مزید تحقیقات کے لئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے، علاوہ ازیں عدالت نے فواد حسن فواد کی میڈیکل کی درخواست پر نیب حکام سے 8 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں