پی ٹی آئی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی،اعجازاحمد چوہدری

ہفتہ 4 اگست 2018 22:38

پی ٹی آئی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کرے گی،اعجازاحمد چوہدری
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی عوام کے مسائل کو حل کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی، عوام نے تحر یک انصاف کے حق میں ووٹ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ملک میں تبد یلی چاہتے ہیں ، عمران خان وزیر اعظم بن کر ملک سے غر بت اور بے رو زگاری کا خاتمہ کر کے ترقی کے دروازے کھو لیں گے،نگراں حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر تمام اداروں نے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کراکر اپنی ذمہ داریاں جس احسن انداز سے انجام دی ہیں وہ قابل ستائش ہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کو افہام و تفہیم کی راہ اپناتے ہوئے ملک و قوم کے مستقبل کی بہتری کیلئے نتائج کو تسلیم کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی انتھک جدوجہد کے باعث ملک میں کرپشن کے خلاف واضح کارروائیاں شروع ہوئیں اور کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہوااور کرپشن مافیا احتساب کے کٹہرے میں آئے، عمران خان کے اخلاص اور ملک و قوم کی خدمت کے جذبہ سے قوم آگاہ ہے یہی وجہ ہے کہ انہیں وزیر اعظم پاکستان بنانے کیلئے قوم نے انہیں تاریخ ساز مینڈیٹ دیا ہے جس کا احترام ہونا چاہئے، عمران خان ملک کے نظام کو بہتر بنائیں گے اور ملک میں موجود سنگین مسائل کا حل نکالیں گے ، جب تک ملکی ادارے مضبوط نہیں ہو گے ملک میںانصاف کا نظام قائم نہیں ہو گا، تحریک انصاف ملک سے کرپٹ نظام کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی، ملک کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے اقبال اور قائد کے اصولوں کو اپنانا ہو گا۔

انہوںنے کہ مزیدکہا کہ سیاسی مخالف قوتیں پی ٹی آئی کی کامیابی سے خوف زدہ ہیں، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے عیاں ہو چکاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں