امسال مجھے یوم آزادی کے دن کی جتنی خوشی ہے اس کو شمار نہیں کیا جا سکتا ‘ ماریہ واسطی

اتوار 5 اگست 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) ٹی وی کی نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ 14اگست میرے لئے دوہری خوشی کا دن ہوتا ہے لیکن امسال مجھے یوم آزادی کے دن کی جتنی خوشی ہے اس کو شمار نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میں 14اگست کو یوم آزادی کے ساتھ اپنی سالگرہ کو بھی بھرپور طریقے سے مناتی ہوں ۔ عام انتخابات کے نتیجے میں ملک میں ایک ایسی جماعت کو حکومت ملی ہے جس کا نظریہ نیا پاکستان بنانا ہے اس لئے 2018میں آنے والے 14اگست کے دن کے حوالے سے بے پناہ خوش ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں