کبھی کسی کے کیرئیر میں رکاوٹ نہیں بنی ،نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی ہی کی ہے ‘ ریما

شادی کے بعد زندگی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ،فیصلے مشاورت سے اور سوچ سمجھ کر کرنا پڑتے ہیں

اتوار 5 اگست 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) نامور اداکارہ ریما نے کہا ہے کہ کبھی کسی کے کیرئیر میں رکاوٹ نہیں بنی بلکہ ہمیشہ کسی بھی پراجیکٹ میں نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی ہی کی ہے ،آگے بڑھنے کی لگن ہونی چاہیے لیکن کسی کا حق نہیں مارنا چاہیے ۔ ایک انٹر ویو میں ریما نے کہا کہ انسان کو پتھر کی طرح نہیں بلکہ دریا کی طرح ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پتھر نہ صرف راستے کی رکاوٹ ہوتا ہے بلکہ خود بھی آگے نہیں بڑھتا جبکہ دریا میں انتہائی وسعت ہوتی ہے اور وہ آگے بڑھتا ہے ۔ کبھی کسی کے کیرئیر میں رکاوٹ نہیں بنی بلکہ دوسروں کی کامیابی پر ہمیشہ خوشی کا اظہار کیا ہے اور اسے آگے بڑھنے میں بھی مدد دی ہے ۔ اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی میں بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور اب فیصلے تنہا نہیں بلکہ مشاورت سے اور سوچ سمجھ کر کرنا پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں