حکومت کے قیام کے بعد آبی ذخائر تعمیر کرنیکی مہم کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا جائیگا‘ مسرت چیمہ

کروڑوں عوام کو خط غربت سے اوپر لاکر انہیں قومی دھارے میں شامل کریں گے ‘ ممبر ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل

اتوار 5 اگست 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت کے باضابطہ قیام کے بعد آبی ذخائر تعمیر کرنے کی مہم کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھایا جائے گا ، کروڑوں عوام کو خط غربت سے اوپر لاکر انہیں قومی دھارے میں شامل کریں گے اور اس سے ہماری معیشت بھی ترقی کرے گی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہنے والے حکمرانوںنے آبی ذخائر کی تعمیر کے معاملے پر مجرمانہ غفلت برتی ہے جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ۔ جو کام حکومت کے کرنے کے تھے اس کیلئے سپریم کورٹ کو اقدام کرنا پڑا ہے اورپوری قوم چیف جسٹس پاکستان کی شکر گزار ہے ۔ مسرت چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کا واضح منشور ہے کہ سب سے پہلے پسے ہوئے طبقات پر خرچ کیا جائے گا اور انہیں زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی اولین ترجیح ہو گی ۔ حکمرانوں کی غلط پالیسیو ں کی وجہ سے کروڑوں عوام خط غربت سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں جنہیں قومی دھارے میں شامل کیا جائے گا اور یہی ہماری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں