سرکاری دفاتر میں عمران خان کی تصاویر نصب ہوں گی

حلف برداری کی تقریب کے بعد عمران خان کی 6 ہزار تصاویر تیار کروانے کا فیصلہ،تصاویرملک اور بیرون ملک میں قائم سرکاری دفاتر اور موجودسفارت خانوں میں نصب کی جائیں گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 5 اگست 2018 16:03

سرکاری دفاتر میں عمران خان کی تصاویر نصب ہوں گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بطور وزیراعظم ممکنہ طور پر 14 اگست کو حلف اٹھائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کے حلف لینے کے بعد پاکستان کے نئے وزیراعظم کی 6 ہزار تصاویرملک اور بیرون ملک میں قائم سرکاری دفاتر اور موجودسفارت خانوں میں نصب کی جائیں گی۔

باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزارت اطلاعات ونشریات نے نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کے انتخاب کے بعدوزیراعظم کی 6 ہزار تصاویر تیار کے وفاق اور چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر اور بیرون ممالک میں موجود پاکستان کے سفارتخانوں کوارسال کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 2 ہزار جبکہ دوسرے مرحلے میں 4 ہزار تصاویر تیارکی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اور ا سکے بعد ان تصاویر کو اندورن ملک اور بیرون ملک میں سرکاری دفاتر اور موجودسفارت خانوں میں بھیجا جائے گا۔یاد رہے طابق تحریک اںصاف نے پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی۔ تحریک اںصاف نے ملک بھر سے کل 116 نشستوں پر فتح حاصل کی اور حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئے۔ جبکہ تحریک اںصاف نے انتخابات کے سرکاری نتائج کے آنے کے بعد سے جوڑ توڑ کے ذریعے حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز بھی حاصل کر لیے ہیں۔

تحریک اںصاف آزاد امیدواروں، مسلم لیگ ق، بی اے پی، ایم کیو ایم اور دیگر کیساتھ مل کر وفاق میں حکومت قائم کرے گی۔ اس حوالے سے نگران حکومت نے بتایا ہے کہ نومنتخب اراکین اسمبلی کے حلف کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 11 یا 12 اگست کو طلب کیا جائے گا۔ نگران حکومت کے مطابق نومنتخب اراکین اسمبلی 11 یا 12 اگست کے اجلاس میں حلف اٹھا لیں گے۔ جبکہ اسی روز قومی اسمبلی کے اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اوروزیراعظم کا انتخاب بھی کر لیا جائے گا۔

نگران حکومت کا مزید بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر قومی اسمبلی کے اجلاس والے روز ہی وزیراعظم ایوان صدر جا کر وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھا لیں گے، یا حلف برداری کی تقریب 14 اگست کو ہوگی۔ اس حوالے سے ممکنہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق تحریک انصاف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب سادگی کیساتھ منعقد کی جائے گی۔ جبکہ عمران خان مہنگی شیروانی کی بجائے شلوار قمیض کا لباس زیب تن کرکے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔ جبکہ عمران خان ممکنہ طور شلوار قمیض کے لباس میں ہی قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں