انتخابات میں پارٹی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا اجلاس (آج )طلب

اتوار 5 اگست 2018 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) عام انتخابات میں پارٹی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کا اجلاس آج ( پیر) کے روز لاہور میں طلب کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت قمر زمان کائرہ کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈرزشریک ہوں گے جس میںعام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹکٹ ہولڈرز دھاندلی کی شکایات کے حوالے سے بھی اجلاس کو آگاہ کریں گے ۔ اجلاس میں مایوس کن کارکردگی اور تنظیمی خامیوں کا جائزہ لے کر آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں