ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے‘ گورنر پنجاب

پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیںان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ ملک رفیق رجوانہ

اتوار 5 اگست 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پولیس نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے،پولیس کے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیںان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اًمن وامان کی بحالی اور دہشت گردی کے خاتمے میں ان کا کردار تاریخی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں اًمن کی فضاء قائم ہے تو اس کا تمام تر کریڈٹ شہداء کو جاتا ہے،پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ چند شر پسند عناصر بُزدالانہ کارائیوں کے ذریعے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں وہ یہ جان لیںکہ وہ اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کاروائیوں میں ملوث عناصر اپنے منطقی انجام کو ضرور پہنچے گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں