ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒانسٹی ٹیوٹ میں نئے تعلیمی سال کیلئے داخلے شروع

اتوار 5 اگست 2018 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) جامعہ نعیمیہ کے زیر انتظام ڈاکٹرسرفراز نعیمی ؒریسرچ انسٹی ٹیوٹ میںسالانہ نئے تعلیمی سال 2018-19 کیلئے داخلے آج (پیر) سے شروع ہوں گے۔طالب علم کامیٹرک پاس ہونا داخلے کیلئے بنیادی شرط ہے جبکہ دینی وعصری تعلیم ایک ساتھ دی جائیگی۔درس نظامی(عالم کورس)،لسانیات،کمپیوٹرسائنسز،مقالہ نویسی ، نعت خوانی دیگرشعبہ جات میں داخلے ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق طلبہ کے تعلیمی اخراجات کیساتھ ساتھ اعلیٰ رہائش ،معیاری کھانا، طبی سہولیات اوردیگر بنیادی ضروریات ادارے کی طرف سے مفت فراہم کی جائیں گی۔یادرہے کہ ادارے میں داخلہ لینے والے طالب علم کاشناختی کارڈ یاب فارم اوروالد کے شناخی کارڈ کی فوٹو کاپی داخلہ فارم کے ساتھ جمع کروانا داخلے کے شرائط میں شامل ہوگاداخلے کے وقت والد یاسرپرست کاساتھ ہوناضروری ہے ،نئے سال تعلیمی کیلئے داخلے کے خواہش مندطلبہ آج سے داخلہ فارم مرکزی دفتر سے حاصل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں