نجم سیٹھی نے ایک بار پھر ٹی وی پر آنے کا عندیہ دیدیا

اتوار 5 اگست 2018 19:10

نجم سیٹھی نے ایک بار پھر ٹی وی پر آنے کا عندیہ دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک بار پھر ٹی وی پر آنے کا عندیہ دیدیا ہے اور گزشتہ روز نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ اور ان کی چڑیا ایک بار عوام کو جلد ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گے نجم سیٹھی کے اس ٹوئیٹ کے بعد کرکٹ شائقین نجم سیٹھی کے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھی نجم سیٹھی کے ٹوئیٹ کے بعد مختلف لوگوں نے اپنے خیالات کااظہار کیا ہے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’’ہم چاہتے ہیں کہ آپ اور آپ کی چڑیا ٹی وی پر آئیں اور اہم انکشافات کریں آپ نے چیئرمین پی سی بی کے طور پر بہت اچھا کام کیا ہے‘‘۔

(جاری ہے)


جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ انشاء اللہ میں اور میری چڑیا بہت جلد ٹی وی پر نظر آئیں گے ایک اور صارف نے کہا کہ ’’اگر نیب نے آپ کو کلیئرنس دیدی تو سب سے پہلے میں حمایت کروں گا کہ آپ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے طور پر خدمات جاری رکھیں‘‘

جس کے جواب میں نجم سیٹھی نے 11مئی2018کو جاری کیا جانے والا لیٹر پیش کردیا جس میں بتایا گیا ہے کہ 17اپریل کو جاری کئے جانے والے احکامات کے تحت چیئرمین پی سی بی اور پی ایس ایل نجم سیٹھی کیخلاف کیس کی چھان بین کی گئی ہے اس میں کوئی ایسی چیز نہیں پائی گئی کہ جس پر کارروائی کا آغاز کیا جائے چیئرمین نیب نے اس میں ناٹ فٹ فار ایکشن کا لفظ استعمال کیانجم سیٹھی نے یہی الفاظ اپنے پیغام میں درج کردئیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں