ہم نے زراعت کو ترقی دینی ہے تو اپنے کسان کو وی آئی پی کا درجہ دینا ہوگا،خواجہ حبیب الرحمان نے

اتوار 5 اگست 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) پاک ایران فیڈریشن آف کلچراینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی زراعت کو ترقی دینی ہے تو ہمیں اپنے کسان کو وی آئی پی کا درجہ دینا ہوگا ۔

(جاری ہے)

کسانوںکو ان کی اجناس کا صحیح معاوضہ دینے کے لئے میکنزم بنانا ہوگاانہوں نے کہا کہ ملک میں پانی کا ذخیرہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد کم ہوگیا ہے ، گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ دریائوں میں پانی کی سطح نیچے آتی جا رہی ہے جو قابل تشویش ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ فوری طور پر چھوٹے ڈیمز بنا ئے جائیں جو ہماری مجموعی ضرورت کو پورا کرسکیں۔

دیا میر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے لئے پوری قوم اپنا اپنا حصہ ڈالے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بین الوزارتی کوآرڈی نیشن بڑھانی چاہیے جبکہ اداروں کو مضبوط اور سمگلنگ کے خاتمے کیلئے اقدمات کیے جائیں انہوں نے کہا ہے کہ زراعت کی ترقی سے کئی شعبوں کی ترقی جڑی ہوئی ہے اس لئے نئی حکومت سٹیک ہو لڈرز کیساتھ مشاورت کے بعد قومی زرعی پا لیسی تیار کر ے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں