مسلم لیگ ن کا ملک کے 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ

مبینہ دھاندلیوں کیخلاف آج لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جائیگی

اتوار 5 اگست 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن نے الیکشن 2018ء میں ملک کے 38 حلقوں میں دھاندلی کے ثبوت اکٹھے کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ ان 38 حلقوں میں ہونے والی مبینہ دھاندلیوں کیخلاف آج بروز پیر لاہور ہائیکورٹ میںایک درخواست دائر کی جائیگی جس میں 38 حلقوں میں ہونے والی دھاندلی کے تمام ثبوت عدالت کو پیش کئے جائیں گے بتایاگیا ہے کہ الیکشن 2018ء کے انعقاد کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے دھاندلی کا الزام عائد کیا تھا اور سینئر لیگی رہنماء زاہد عابد کی سربراہی میں قانونی ٹیم تشکیل دی تھی جس نے اپنی تحقیقات کے دوران ان 38 حلقوں میں ہونے والی دھاندلیوں کے ثبوت اکھٹے کئے تھے جنہیں آج لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پیش کیا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں