عمران خان کیلئے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی چیلنج بن گیا

عمران خان پنجاب میں بہترین وزیراعلیٰ کی تلاش میں ہیں، خواہش مند رہنمائوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں

اتوار 5 اگست 2018 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیلئے پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی نامزدگی ایک بڑاچیلنج بن گیا ہے اور عمران خان تاحال اس اہم منصب پر کسی بھی موزوں امیدوار کا حتمی فیصلہ نہیں کر سکے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے تقریبا 185 سے زائد ممبران کی حمایت حاصل کرنے کادعویٰ تو کر دیا ہے اور تحریک انصاف کو پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم پورے ہوئے تقریبا چھ روز گزر گئے ہیں لیکن اب تک تخت لاہور کے منصب پر کس کو بٹھایا جاتا ہے اس کا فیصلہ تاحال کپتان نہیں کر سکے ہیں اس حوالے سے تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب میں بہترین وزیراعلیٰ کی تلاش میں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ اس منصب پر کسی موزوں شخص کو بٹھایا جائے جبکہ دوسری جانب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے منصب پر بیٹھنے کیلئے تحریک انصاف کے خواہش مند رہنمائوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ہر کوئی اس اہم منصب پر بیٹھنے کیلئے کپتان کو سفارشیں کروا رہا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پنجاب کے وزیراعلیٰ کی دوڑ میں سبطین خان،اسلم اقبال،علیم خان،شاہ محمود قریشی ،یاسر ہمایوں شامل ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان اس اہم منصب پر کس کو فائز کرتے ہیںتحریک انصاف کے اہم رہنماء نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ الیکشن 2018ء میں کامیابی کے بعد ان سمیت دیگر سینئر رہنماء عمران خان کے فیصلوں سے لاعلم ہیں اور عمران خان کے قریبی دوست بھی کپتان کے فیصلوں سے مکمل طور پر لاعلم نظر آرہے ہیں اور اب کپتان کے فیصلوں کا اندازہ لگانا نہایت ہی مشکل ہوگیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں