عارف علوی کواسپیکر قومی اسمبلی بنائےجانےکا قوی امکان

شاہ محمود قریشی کا نام بھی ز یرغور، ڈپٹی اسپیکر کیلئے شہریارآفریدی اورزرتاج گل کونامزد کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 5 اگست 2018 19:28

عارف علوی کواسپیکر قومی اسمبلی بنائےجانےکا قوی امکان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عارف علوی کواسپیکر قومی اسمبلی بنائے جانے کا قوی امکان ہے، شاہ محمود قریشی کا نام بھی اسپیکر کیلئے زیرغور ہے جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے شہریار آفریدی اورزرتاج گل کونامزد کیا جاسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن 2018ء میں برتری حاصل کرنے کے بعد حکومت سازی کیلئے اپنے نمبرز پورے کرلیے ہیں۔

تحریک انصاف نے مرکز میں مسلم لیگ ق ، ایم کیوایم ، بی اے پی اور شیخ رشید کواپنا اتحادی بنانے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی نے پنجاب میں بھی حکومت سازی کیلئے نمبرز گیم پوری کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی صدارت میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا کل اجلاس ہوگا۔

(جاری ہے)

جس میں اسپیکر او ر ڈپٹی اسپیکر کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر عارف علوی اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے شاہ محمود قریشی کا نام بھی زیرغور ہے۔ اسی طرح ڈپٹی اسپیکر کیلئے پی ٹی آئی رہنماء شہریار آفریدی اورزرتاج گل کو نامزد کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کی مثال قائم کرنے کیلئے وفاقی کابینہ کاحجم انتہائی کم رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تاکہ قومی خزانے پر اخراجات کے بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ میں اپنی اتحادی جماعتوں کو بھی نمائندگی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ابتداء میں وفاقی وزراء کی تعداد زیادہ اور وزراء مملکت کی تعداد کم رکھی جائے گی۔اسی طرح مشیر بھی کم رکھے جائیں گے۔ لیکن کم وفاقی کابینہ میں بھی اتحادی جماعتوں کونمائندگی دی جائے گی۔کابینہ کے پہلے مرحلے میں 15سے 20وزراء کی کابینہ تشکیل دی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بطور وزیراعظم اپنی کابینہ کے وزراء کی کارکردگی کوخود مانیٹر کریں گے۔ عمران خان کے نزدیک وفاقی کابینہ کی اولین ترجیح سادگی اور کفایت شعاری ہونی چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں