چیئرمین نیب اہم دورے پر (آج) لاہور جائیں گے

اتوار 5 اگست 2018 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2018ء) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اہم دورے پر(آج)سوموار کے روز لاہور پہنچیں گے، جہاں انہیں ڈی جی نیب لاہور زیر التوا ء اہم کیسز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

(جاری ہے)

دورہ لاہور کے دوران چیئرمین نیب کو اہم شخصیات کے خلاف ہائی پروفائل کیسز سے متعلق بھی آگاہ کیا جائیگااس کے علاوہ پنجاب کی 56 کمپنیوں میں ہونے والی مبینہ بدعنوانی اور تحقیقات میں پیشرفت بارے تفصیلات دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کو اورنج ٹرین منصوبے میں مبینہ کرپشن کے ملنے والے ریکارڈ کے بارے میں بھی بریفنگ دی جائے گی۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نیب افسروں سے خطاب بھی کریں گے اور ان کے مسائل بھی سنیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں