کارکن ثابت قدم رہیں،ہم نے میدان میں رہ کر بھرپور مقابلہ کرنا ہے ‘ حمزہ شہباز

جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پہلے بھی مثبت کردار ادا کیا اور آئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے‘ گفتگو

پیر 6 اگست 2018 14:26

کارکن ثابت قدم رہیں،ہم نے میدان میں رہ کر بھرپور مقابلہ کرنا ہے ‘ حمزہ شہباز
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قوم کے مینڈیٹ پر آخر دم تک پہرہ دیں گے،جمہوریت کی مضبوطی کیلئے پہلے بھی مثبت کردار ادا کیا اورآئندہ بھی اس پر کاربند رہیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں پارٹی رہنمائوں اورکارکنوںسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر مرکز اور صوبے میں پارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل، ملکی سیاسی صورت حال اور تنظیمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مثبت سیاست کی علمبردار ہے، آئین و قانون کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن ثابت قدم رہیںانشا اللہ ہم نے میدان میں رہ کر بھرپور مقابلہ کرنا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں