احمد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی

ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں،گواہان شہادتوں کے لیے طلب

پیر 6 اگست 2018 15:42

احمد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اسکینڈل میں ملوث احمد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔

(جاری ہے)

سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی۔احتساب عدالت میں ملزم احد چیمہ سمیت دیگرملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں۔عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احمد چیمہ اور شاہد شفیق سمیت ملزمان کو 20اگست کوپیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پرگواہان کوشہادتوں کے لیے طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں