پی پی 151سے پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا

پیر 6 اگست 2018 15:42

پی پی 151سے پی ٹی آئی کے میاں اسلم اقبال کی کامیابی کو چیلنج کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ 151سے کامیاب امیدوار میاں اسلم اقبال کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ حلقے سے ناکام رہنے والے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار باقر حسین کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن ، ریٹرننگ آفیسر اور میاں اسلم اقبال کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ انکے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45کا نتیجہ فراہم نہیں کیا گیا۔مخالف امیدوار کے سپورٹرزنے سر عام اپنے امیدوار کو ووٹ ڈلوائے ۔استدعا ہے کہ اس حلقے میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں