نیب لاہور نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی کو طلب کرلیا

پیر 6 اگست 2018 15:49

نیب لاہور نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی کو طلب کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) نیب لاہور نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علائو الدین کو بھی آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکیم اسکینڈل میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال ہائوسنگ اسکیم اسکینڈل کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں نیب لاہور نے سابق چیئرمین پی ایل ڈی سی شیخ علا ئو الدین کو بھی طلب کرلیا ہے۔ان کے علاوہ سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب طلحہ برکی اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر برہان علی کو بھی نیب لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔ ان تینوں کو نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹس بھجوائے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں