نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کو عمران خان کی کون سی بات پسند آئی؟

عمران خان خیبرپختونخوا میں پولیس کے محکمہ میں کافی اصلاحات لائے ہیں اور میں پنجاب میں بھی محکمہ پولیس کو شفاف بنانے کے لیے تحریک انصاف سے اچھی امید رکھتی ہوں،نو منتخب ایم پی اے جگنو محسن کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 اگست 2018 15:21

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کو عمران خان کی کون سی بات پسند آئی؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اگست 2018ء) الیکشن 2018ء میں بطور آزاد امیدوار منتخب ہونے والی ایم پی اے جگنو محسن کا کہنا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف سے یہ امید رکھوں گی کہ اور میں خود بھی اس قانون سازی کا حصہ بنوں گی جس میں پولیس کے محکمہ میں شفافیت لائی جائے۔میرے خیال میں عمران خان نے خیبرپختونخوا میں پولیس ریفارمز میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔

اور میں نے سنا ہے کہ انہیں اس سلسلے میں کافی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔تومیری اور میرے ووٹرز کو بھی یہ امید ہے کہ پولیس کے محکمہ کے اندر اس قسم کی اصلاحات ہوں کہ اس میں شفافیت ہو۔اور تھانہ کلچر کو سیاست سے پاک کرنا بہت ضروری ہے۔یعنی کے کسی ایم این اے اور ایم پی اے کے کہنے پر وہاں پر پرچے نہیں کٹنے چاہیے۔

(جاری ہے)

اور وہاں میرٹ ہونا چاہئیے۔

یاد رہے اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے اپنا ووٹ تحریک انصاف کو دینے کا عندیہ دے دیا،نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی میں آزاد رہوں گی تاہم مجھے لگتا ہے کہ ہمیں آنے والی حکومت کا اعتماد کا ووٹ دینا چاہیے تاکہ ایک مظبوط حکومت بن کر سامنے آ سکے۔ پنجاب اس وقت حکومت سازی کے لیے 2 بڑی جماعتوں کی جانب دیکھ رہا ہے۔

25 جولائی کو انعقاد پذیر ہونے والے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے 129 نشستیں حاصل کی تھٰیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف 123 نشستیں حاصل کر کے دوسرے نمبر پر موجود ہے۔اس حوالے پاکستان میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے مابین تخت لاہور کے لیے بڑا میچ پڑچکا ہے جو بظاہر مسلم لیگ ن ہارتی ہوئی نظر آرہی ہے۔س وقت تحریک انصاف کے دعوے کے مطابق انہیں 153 اراکین کی حمایت حاصل ہے جب پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 149 کی اکثریت چاہیے ہے۔ نمبر گیم کے اس سارے سلسلے میں آزاد اراکین کا کردار انتہائی اہم تھا ۔اب 25 میں سے 18 آزاد امیدوار تحریک انصاف کی حمایت کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں