پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پرسوں طلب،

وزیر اعلیٰ کی نامزدگی کی جائیگی

پیر 6 اگست 2018 16:41

پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پرسوں طلب،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پرسوں (بدھ) کے روز طلب کر لیا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے پنجاب میں حکومت سازی کے مرحلے کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس تناظر میں تحریک انصاف کے پنجاب سے منتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس کل بدھ کے روز منعقد ہوگا جس میں شمولیت اختیار کرنے والے آزاد اراکین بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی نامزدگی کی جائے گی جبکہ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کیلئے ناموں کا اعلان بھی متوقع ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں