وزیراعظم نامزد ہوتے ہی عمران خان نے قوم کے دل جیتنے والا اعلان کر دیا

عمران خان نے بطور وزیراعظم ہر ہفتے عوام کے سوالوں کا جواب دینے کا اعلان کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 6 اگست 2018 16:10

وزیراعظم نامزد ہوتے ہی عمران خان نے قوم کے دل جیتنے والا اعلان کر دیا
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار06 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کا آج مقامی ہوٹل میں پارلیمانی اجلاس بلایا گیا تھا،جس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اسی اجلاس میں عمران خان کو وزیراعظم کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے اہم اعلان کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد عوام کے سامنے پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر ہفتے ایک گھنٹہ بطور وزیر اعظم عوام کے سوالوں کے جواب دیں گے۔عمران خان نے مزید کہا کہ وزرا کو بھی صحیح معنوں میں جواب دہ بنائیں گے۔عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے۔آپ نے قوم کا پیسہ بچانا ہے تا کہ عوام کی فلاح پر خرچ ہو سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کرتے ہوئے کہ عوام نے ہمیں جس منشور پر ووٹ دیا ہے اسے آگے لیکر چلنا ہے، اب ہمیں اپنے مقاصد سے نہیں ہٹنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارٹی کے ابتدائی کارکنوں کی خدمات قابل تحسین ہیں،آپ لوگوں نے پارٹی کے لیے بڑی محنت کی ہے۔یاد رہے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے لیے نامزد کیاہے جب کہ عمران خان کے مقابلے میں اور کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان ہی وزیراعظم ہوں گے۔

تمام اراکین نے عمران خان کو متفقہ طور پر وزیر اعظم نامز د کیا۔قرار داد شاہ محمود قریشی کی جانب سے پیش کی گئی جس کے بعد تمام اراکین نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔اس بات میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان نے ایک کھلاڑی سے وزیر اعظم کی کرسی تک کے سفر میں بہت مشکلات کا سامنا کیا اور اس دور میں ان پر کئی ذاتی اور سیاسی حملے کیے گئے۔ہم عمران خان نے اپنی جدو جہد جاری رکھی اور اب وہ دن آ گیا ہے کہ عمران خانوزیراعظم کی کرسی سے بس تھوڑا سا دور ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں