جوہر ٹائون پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم گرفتار

ملزم آصف کی گاڑی کی تلاشی کے دوران 01کلاشنکوف، 01پسٹل، 07میگزینز اور50سے زائد گولیاں برآمد کرلی گئی

پیر 6 اگست 2018 22:10

جوہر ٹائون پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا،ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) جوہر ٹائون پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر آپریشنزمعاذ ظفر نے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ناجائز اسلحہ کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے اور موئثر پٹرولنگ کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او جوہر ٹان انسپکٹر خرم شہزاد نے دورانِ سنیپ چیکنگ ایک پراڈوگاڑی کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا تو پراڈو کے ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی ۔

پولیس نے گاڑی کاتعاقب کر کے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا۔گاڑی کی تلاشی کے دوران 01کلاشنکوف، 01پسٹل، 07میگزینز اور50سے زائد گولیاں برآمد کرلی۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملزم آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی صدر آپریشنز معاذ ظفر نے بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑنے پر ایس ایچ او جوہر ٹان انسپکٹر خرم شہزاد اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں