تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہو گا ،

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نام کا اعلان متوقع عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالے آزاد ارکان بھی شریک ہونگے ،اسپیکر ، ڈپٹی سپیکر کے ناموں کا بھی فیصلہ ہو گا

منگل 7 اگست 2018 14:55

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ہو گا ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ( بدھ ) ہو گا جس میں پنجاب کے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان متوقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ممبران کی تعداد مکمل کرلی ہے اور دعویٰ کیا ہے 29آزاد ارکان میں سے 25ارکان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل ( بدھ ) اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے آزاد ارکان بھی شریک ہوں گے ۔اجلاس میں عمران خان قائد ایوان کے نام کا اعلان کریں گے جبکہ اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کے ناموں کا فیصلہ بھی ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں