پی ٹی آئی کی حمایت کافیصلہ بذات خود نہیں کیا،جگنو محسن

حلقے کی عوام نے کہا کہ ہم آزاد جیتے تھے ہم نے آزاد رہنا ہے،پنجاب میں جوبھی حکومت بنائے گا اس کوسپورٹ کریں گے،شہبازشریف سے کہا آپ حکومت بنائیں آپ کو ووٹ دیں گے۔نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 اگست 2018 15:17

پی ٹی آئی کی حمایت کافیصلہ بذات خود نہیں کیا،جگنو محسن
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اگست 2018ء) : نومنتخب آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی سپورٹ کا فیصلہ بذات خود نہیں کیا، حلقے کی عوام نے کہا کہ ہم آزاد جیتے تھے ہم نے آزاد رہنا ہے، پنجاب میں جوبھی حکومت بنائے گا اس کوسپورٹ کریں گے، شہبازشریف سے کہا آپ حکومت بنائیں آپ کو ووٹ دیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک سوال ”صدر ن لیگ شہبازشریف اور ن لیگ کی حمایت یافتہ آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کے درمیان کیا باتیں ہوئی ہیں اور جگنو محسن نے الیکشن جیت کرتحریک انصاف کو پنجاب میں کیوں ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے ؟“کے جواب میں کہا کہمیں نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ میں پی ٹی آئی کی بذات پی ٹی آئی ان کی حمایت کروں گی۔

میں آزاد جیتی ہوں اور میں جب سے الیکشن ہوا ہے میں اپنے حلقے میں ووٹرز کا شکریہ ادا کرتی پھر رہی ہوں۔

(جاری ہے)

میں اپنے حلقے میں ہرجگہ پوچھا کیونکہ یہ جمہوریت کا تقاضا ہے ،میں پوچھا کہ آپ کیا چاہتے ہیں توسب نے دو دوہاتھ کھڑے کر کے جواب دیا کہ ”ہم آزاد جیتے تھے ہم نے آزاد رہنا ہے“۔ میں نے اپنے حلقے کی عوام سے یہ بھی پوچھا ہے کہ تخت لاہور پرجوبھی اقتدار میں بیٹھے ہم نے ان کوووٹ دینا ہے یا نہیں؟ توسب کہتے ہیں کہ جو بھی جماعت پنجاب میں حکومت بنائے گی ہم نے ان کوایک بار ووٹ دے کرآزمانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پنجاب میں ایک مضبوط حکومت بنے۔اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ وہ حکومتی پارٹی کس قسم کی حکومت سازی کرتی ہے؟پھر اس کے مطابق چلیں گے۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے نے مجھے اجازت دی ہے کہ آپ جوبھی پارٹی حکومت بنائے آپ اس کوووٹ کریں۔ جگنو محسن نے کہا کہ شہبازشریف نے کہا کہ آپ ہماری پارٹی جوائن کریں۔ توکیاآپ پنجاب میں حکومت بنائیں گے۔شہبازشریف نے بتایا کہ ہم کوشش کررہے ہیں۔ تومیں نے کہا کہ میاں صاحب جب آپ پنجاب میں حکومت بنائیں گے تومیرا ووٹ بھی آپ کا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں