احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دیدیا

ْعمران علی کو پنجاب پاور کمپنی سکینڈل میں بار ہاطلب کیا گیا مگر پیش نہ ہوئے ‘نیب کا موقف

منگل 7 اگست 2018 17:50

احتساب عدالت نے شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے پنجاب پاور کمپنی اسکینڈل کے ملزم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کے داماد عمران علی یوسف کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر وارث علی جنجوعہ پیش ہوئے اور عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دینے کے لئے عدالت میں درخواست جمع کرائی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف پیش کیا گیا کہ عمران علی یوسف کو پنجاب پاور کمپنی میں مبینہ کرپشن کے الزام میں بارہا طلب کیا گیا لیکن وہ متعدد بار پیش نہ ہوئے، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے۔ وہ اب بیرون ملک فرار ہوچکے ہیںلہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عمران علی یوسف کو اشہاری قرار دیا جائے ۔جس پر احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے نیب کی استدعا پر عمران علی یوسف کو اشہاری قرار دے دیا۔واضح رہے کہ عمران علی یوسف پر آمدن سے زائد اثاثہ جات، گلبرگ کے علاقے میں کمرشل پلازہ کی ملکیت اور پاور کمپنی کیس میں کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں