نگران پنجاب کابینہ کا آخری اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا

کابینہ کا انتخابات کے غیر جانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے پرنگران وزیراعلیٰ کو خراج تحسین

منگل 7 اگست 2018 17:34

نگران پنجاب کابینہ کا آخری اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں نگران صوبائی کابینہ کاآخری اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا ۔اجلاس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا ۔ اجلاس کے دوران نگران وزیراعلیٰ نے ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ اور متعلقہ محکموں کے وزراء کی رائے کے بعداپنی حتمی اورمدلل رائے دی۔

(جاری ہے)

کابینہ کے ایجنڈے پر بعض نکات پر تفصیلی غوروخوص کے بعدمتفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ ان نکات پر آنے والی حکومت ہی کوئی فیصلہ کرے گی کیونکہ نگران حکومت ایک محدود مینڈیٹ کیلئے آئی ہے اوراس نے اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے الیکشن کے پرامن اورمنصفانہ انعقاد کویقینی بنایا ہے۔اجلاس میں کابینہ کے اراکین نے نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی قیادت کو عام انتخابات کے منصفانہ اورغیر جانبدارانہ انعقاد کے عمل کو یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا اورکابینہ نے نگران وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں