یوم آزادی بھرپور جوش و خروش سے منانے کا فیصلہ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائینگے‘حسن عسکری
یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سلیکشن آف پینل کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے بلوںکی ادائیگی کیلئے گرانٹ مہیا کرنیکا فیصلہ، بلڈ کینسرکے بچے کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی منظوری نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی زیرصدارت پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آخری اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا
منگل 7 اگست 2018 17:56
(جاری ہے)
اجلاس میں یوم آزادی کے موقع پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کرنے کا حکم دیاگیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ جشن آزادی کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اورقانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
کابینہ اجلاس میں یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال گلبرگ کے واجب الادا بلوںکی ادائیگی کیلئے گرانٹ مہیا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ یونائیٹڈ کرسچین ہسپتال کے ایشوکو ذاتی طور پر حل کرانے کیلئے اقدامات کیے جائیںگے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلڈ کینسرکے موذی مرض میں مبتلا 15 سالہ بچے کے علاج معالجے کیلئے مالی امداد کی منظوری دی گئی۔بچے کے علاج معالجے کیلئے 10 لاکھ روپے حکومت پنجاب جبکہ نگران صوبائی وزراء سردار تنویر الیاس اور انجم نثار اپنی جیب سے 10، 10 لاکھ روپے دیں گے۔اجلاس میں صوبائی محتسب پنجاب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2017 بھی پیش کی گئی۔ نگران صوبائی کابینہ نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے سلیکشن آف پینل کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری بھی دی۔ کابینہ کے اجلاس میں صاف ،شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے بہترین انتظامات پر نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری، صوبائی کابینہ، انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں سے اظہار تشکر کیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ نے منصفانہ اورشفاف الیکشن کرانے کی قومی ذمہ داری بطریق احسن نبھانے پر صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ضلعی انتظامیہ، پولیس، فوج ، رینجرز اور دیگر متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔ نگران وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ ڈے پر ووٹرز کو حق رائے دہی کے آزادانہ استعمال کیلئے پرامن ماحول کی فراہمی قومی خدمت کے مترادف ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور متعلقہ سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ انداز میں خدمات کے باعث پولنگ ڈے پرامن اور پرسکون رہا۔ پولیس اور انتظامیہ نے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ انداز میں الیکشن پر فرائض سرانجام دیئے۔ ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ میں وزراء، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ محکموں کے حکام کابھرپور تعاون کرنے پر شکرگزار ہوں۔ آپ سب کی محنت اورپیشہ ورانہ انداز میں فرض کی ادائیگی کے باعث تمام حکومتی امور خوش اسلوبی سے طے پائے،جو اس بات کا غماز ہے کہ اگرسرکاری ملازم ایمانداری کے ساتھ پروفیشنل انداز میں کام کریں تونتائج بھی مثبت آتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ آپ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا اورپوری ٹیم نے انتہائی محنت اورعزم کے ساتھ ایک قومی ذمہ داری کو نبھایا۔نگران کابینہ کے ارکان نے اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری کی لیڈرشپ اور انتظامی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نگران کابینہ نے ڈاکٹر حسن عسکری کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی رہنمائی میں جس احسن طریقے سے الیکشن کے انعقاد کی قومی خدمت کو سرانجام دیا گیا ہے، تاریخ میں اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اجلاس میں نگران صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
pجی ایس پی وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ کے دن 2 کی جھلکیاں
dایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3املاک مسمار
qملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
wبیساکھی تقریب کا انعقاد آج منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا
گ*لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم