لاہور مخالف گروپ کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل،لواحقین کا پنجاب اسمبلی ، عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج
جاں بحق ہونیوالوں میں 3سگے بھائی قربان علی، عبدالرشید اور بشیر احمد بھی شامل ،دیگر دو افراد کی شناخت تنویر علی اور قادر علی کے نام سے ہوئی دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 4افراد ہلاک ہوچکے ،ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لے لیا ، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
منگل 7 اگست 2018 17:56
(جاری ہے)
فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔
5افراد کے قتل کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیں ۔جاں بحق ہونے والوں میں 3سگے بھائی قربان علی، عبدالرشید اور بشیر احمد بھی شامل ہیں جبکہ دیگر دو افراد کی شناخت تنویر علی اور قادر علی کے نام سے کی گئی۔پولیس کے مطابق دونوں گروپوں میں دشمنی کے باعث پہلے بھی 4افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزموں کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی۔ایس پی کینٹ بلال افتخار تفتیش کی نگرانی کریں گے۔ڈی آئی جی نے ملزمان کوقانون کے کٹہرے میں لاکرمتاثرہ خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔پانچ افراد کی ہلاکت پر لواحقین مشتعل ہوگئے اور انصاف کے حصول کے لیے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔لواحقین نے پہلے لاہور میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک پر جانے کا ارادہ کیا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے احتجاج کو مال روڈ منتقل کردیا۔پولیس کی جانب سے مظاہرین کو مال روڈ جانے سے روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم مظاہرین رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی جا پہنچے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔بعد ازاں پولیس کی جانب سے مظاہرین کو ایف آئی آر درج کرنے اور 24گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی، جس پر مظاہرین احتجاج ختم کرتے ہوئے مال روڈ سے منتشر ہوگئے تاہم لواحقین بعد میں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر بھی پہنچے اور احتجاج کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
pجی ایس پی وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ کے دن 2 کی جھلکیاں
dایل ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، 3املاک مسمار
qملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
wبیساکھی تقریب کا انعقاد آج منہاج یونیورسٹی لاہور میں ہو گا
گ*لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء میں مجوزہ ترامیم کے جائزہ کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
ڈی جی ایل ڈی اے کا جوہر ٹائون جی ون مارکیٹ کمرشل زون کا دورہ، مارکیٹ کی ری ماڈلنگ کا پلان طلب
کمشنر لاہور کی زیر صدارت پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی میچز کی سکیورٹی و انتظامات کے حوالے سے اجلاس
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
ا*فسادات کے لئے سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق انکشاف ، رپورٹ تیار
ج*پنجاب کے ہسپتالوں میں انجیوگرافی کی سہولیات آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ
ج*نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کراچی سے منصورہ پہنچ گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم