پنجاب کے وزیراعلٰی کے لیے ایک نیا نوجوان لارہا ہوں! عمران خان

آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے،قوم کا پیسہ بچانا ہے تا کہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جا سکے،ہم نے ڈیلیور کرنا ہے اور میرٹ کا نظام لانا ہے، سربراہ پی ٹی آئی عمران خان کا پنجاب کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 اگست 2018 16:20

پنجاب کے وزیراعلٰی کے لیے ایک نیا نوجوان لارہا ہوں! عمران خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 اگست 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا پنجاب کے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے پارٹی کو ایک ادارہ بنانا ہے۔سب سے زیادہ ذمے داری پنجاب والوں پر ہے۔دو قسم کی سیاست ہے،ذاتی سیاست جس میں پیسا بنانے آتے ہیں۔ذاتی سیاست نے سیاستدانوں کو ذلت دی ہے۔ذاتی سیاست میں عوام کا نام لےکراقتدارمیں آکراپنی ذات کا سوچتےہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ کوئی عام پارٹی نہ ہو جہاں پر سفارش ہو۔دوسری سیاست وہ ہے جو پیغمبروں نے کی،پیغمبرانسانیت کیلیےکھڑےہوئے۔میں لوگوں سے وعدہ کر کے آیا ہوں کہ مدینہ کی ریاست بنانی ہے۔انصاف میرٹ پر کرنا ہے۔آپ نے عوام کے پیسے کو اللہ کی امانت سمجھنا ہے۔میں فیصلہ میرٹ پر اور عوام کے مفاد میں کروں گا۔

(جاری ہے)

ہم نے قوم کا پیسہ بچانا ہے تا کہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جا سکے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ طویل جدوجہد کے بعد تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔میں آپ سے اس کاتقاضا کبھی نہیں کروں گا جس پر میں خود عمل نہ کروں۔ہم نے ڈیلیور کرنا ہے اور میرٹ کا نظام لانا ہے۔اصل جنگ پنجاب میں ہے اور ہم سب نے یہ جنگ لڑنی ہے۔ہم پنجاب کے اسکولز کو بہتر بنائیں گے۔پنجاب کے لوگ مفلسی کی زندگی گزار رہے ہیں ہم نے ان کو ریلف دینا ہے۔

پنجاب پولیس کو غیر سیاسی اور خود مختار بنائیں گے۔پنجاب پولیس میں کےپی پولیس کےطرز کی اصلاحات لائیں گے۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ تین ہفتے گزرے ہیں وہ مشکل تھے۔ہم نے سیاسی جماعتوں میں پیسے چلانے کا معاملہ ختم کرنا ہے۔جب کہ پنجاب کے وزیر اعلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کے وزیراعلی کے لیے ایک نوجوان لا رہا ہوں۔یہ نوجوان کلین ہوگا،اس پرکسی قسم کاکوئی سوالیہ نشان نہیں،آپ سب اس نوجوان کو سپورٹ کریں،میں جوان اور تجربہ کار کابینہ کی ٹیم لے کر آرہا ہوں، عمران خان پنجاب پارلیمانی پارٹی کےاجلاس سےخطاب کےبعدواپس چلے گئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں