کچھ ٹویٹر صارفین نے عاطف اسلم کے خلاف چلنے والی خبروں کو پراپیگنڈا قرار دے دیا

عاطف اسلم کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں، کنسرٹ میں ایسا کچھ نہیں ہوا تھا جو میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کے ٹویٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 8 اگست 2018 17:19

کچھ ٹویٹر صارفین نے عاطف اسلم  کے خلاف چلنے والی خبروں کو پراپیگنڈا قرار دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08اگست 2018ء) گذشتہ روز ایک خبر سامنے آئی تھی کہ نیویارک میں جشن آزادی پریڈ میں بھارتی فلم کا گانا گانے پر پاکستانی کمیونٹی عاطف اسلم کے خلاف سراپا احتجاج ہو گئی۔اور کنسرٹ کا بائیکاٹ کر دیا۔تاہم اب اس حوالے سے کچھ ٹویٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں جن میں اس خبر کو غلط قرار دے دیا جا رہا ہے۔ٹویٹر پر ٹویٹ کرنے والے کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اس کنسرٹ پر موجود تھے اور وہاں پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ایک سوشل میڈیا نے کچھ سکرین شوٹس شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ٹی وی چینلز عاطف اسلم کے خلاف غلط خبریں نشر کر ہیں۔جب کہ کچھ عوام عاطف اسلم کے محب وطن ہونے پر سوالیہ نشان اٹھا رہی ہے۔عاطف اسلم پاکستان کا فخر ہیں۔
سکرین شوٹس میں موجود چیٹ میں لکھا گیا ہے کہ اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ عافط اسلم نے پاکستانی جھنڈا پکڑنے سے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

کچھ لوگ عاطف اسلم کو غلط ثابت کرنے کے لیے ان کے خلاف غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم کے بارے میں ایسی خبریں نہ پھیلائیں۔وہ پاکستان کا حقیقی محب وطن ہے. وہ قوم کا احترام کرتا ہے،لازمی کوئی غلط فہمی ہوئی ہو گی۔
جب کہ ایک اور سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ کنسرٹ میں موجود لوگ اس بات سے انکار کر رہیں۔

کیا ٹی وی چینلز کے پاس اس بات کا کوئی ثبوت ہے؟۔ من گھڑت خبریں نشر کرنے پر میڈیا کو شرم آنی چاہئیے۔
ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ کچھ میڈیا چینلز کو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے ہیڈ لائن چاہئیے ہوتی ہے۔آپ لوگوں کو عاطف اسلم جیسے بندے پر فخر ہونا چاہئیے۔یہ شخص آپ کے ملک کی نمائندگی کرتا میں اس کے اندر ایک محب وطن شہری کو دیکھتی ہوں۔

بنگلہ دیش سے عاطف اسلم کے لیے محبت بھرا پیغام۔
جب کہ معروف گلوکار شفقت امانت علی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میوزک پاکستانی یا انڈین نہیں ہوتا۔میں عاطف اسلم کی حمایت کرتا ہوں۔گلوکار اپنے گانوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔اور انہیں ہر ملک میں مداحوں کی طرف سے برابر کا پیار ملتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں