لاہور،آشنا اپنی محبوبہ کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مار لی

بدھ 8 اگست 2018 19:32

لاہور،آشنا اپنی محبوبہ کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مار لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) غازی آباد میں آشنا اپنی محبوبہ کو گولی مار کر خود کو بھی گولی مار لی جنہیں فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے بتایاگیا ہے کہ غازی آباد کی رہائشی جمیلہ نامی خاتون کے اس کے آشنا عثمان سے مبینہ ناجائز تعلقات تھے دونوں کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر عثمان نے جمیلہ پر فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تاہم واقعہ کی بروقت اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں دونوں کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے جبکہ تھانہ غازی آباد پولیس نے دونوں کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں