سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کر پشن کو منی لانڈر نگ کی ’’ماں ‘‘قرار دیدیا

ہم کسی چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی اقتدار میں آرہے ہیں ملک کو معاشی سمیت ہر شعبے میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے‘پاکستان تحریک انصاف مستقبل میں کشمیر کے مسئلہ پر عاملی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گی ،مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ‘ پارٹی وفود اور میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 اگست 2018 22:21

سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کر پشن کو منی لانڈر نگ کی ’’ماں ‘‘قرار دیدیا
لاہور۔8 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2018ء) تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کر پشن کو منی لانڈر نگ کی ’’ماں ‘‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کسی چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے ہی اقتدار میں آرہے ہیں ملک کو معاشی سمیت ہر شعبے میں ترقی یافتہ اور خوشحال بنائیں گے‘پاکستان تحریک انصاف مستقبل میں کشمیر کے مسئلہ پر عاملی سطح پر بھرپور آواز اٹھائے گی ، مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔

پارٹی وفود اور میڈیا سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف کے سینیٹر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستانی عوام کی خوش قسمتی ہے کہ انکو عمران خان جیسا ایماندار لیڈر ملا ہے جو ملک کو کر پشن ‘ظلم اور ناانصافی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائیگا اور عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کشمیرکامسئلہ عالمی سطح پراجاگرکریگی ، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہئے جس سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کر چلنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل تک خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا، بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لیکن کشمیرپربات چیت ہوگی، چیئرمین عمران خان بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں اس لئے انہوں نے وکٹری سپیچ میں کہا تھا کہ بھارت ہماری طرف ایک قد م بڑھائے تو ہم ان کی جانب دو قدم بڑھائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں