پنجاب کے متوقع نوجوان وزیر اعلیٰ راجا یاسر

2014 کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے تاریخی کلمات ادا کئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 8 اگست 2018 21:22

پنجاب کے متوقع نوجوان  وزیر اعلیٰ راجا یاسر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) عمران خان بھی پنجاب کے متوقع نوجوان وزیر اعلیٰ راجا یاسر کے پرانے مداھ نکلے۔ 2014 کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے تاریخی کلمات ادا کرڈالے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کا نام بھی فائنل کر لیا ہے۔ عمران خان نے چکوال سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر منتخب ہونے والے راجہ یاسر ہمایوں کو پنجاب کا اگلا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

راجہ یاسر تحریک انصاف کے نوجوان اور اعلی تعلیم یافتہ رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔ جبکہ راجہ یاسر اچھی شہرت کے حامل بھی ہیں۔ ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان جمعرات کے روز کر دیں گے۔ عمران خان بھی پنجاب کے متوقع نوجوان وزیر اعلیٰ راجا یاسر کے پرانے مداھ نکلے۔

(جاری ہے)

2014 کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے تاریخی کلمات ادا کرڈالے۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ چکوال کا انتہائی عزت دار خاندان راجا یاسر کا ہے۔یہ لڑکا امریکا سے پڑھ کر آیا ہے اور یہاں آکر سکول چلا رہا ہے اور کالج چلا رہا ہے اور بہترین چلا رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم نے پہلی بار راجا یاسر کو ٹکٹ دیا تو اس نے وہاں سے 50 ہزار سے زائد ووٹ لئیے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اس نوجوان نے اپنے علاقے میں فلاحی کام شروع کروا رکھے ہیں اور ڈسپنسری کھولی ہے جہاں غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں