پنجاب کے متوقع نوجوان وزیراعلیٰ راجا یاسر نے پنجاب بدلنے کا فیصلہ کرلیا

راجا یاسر ہمایوں نے تعلیم،صحت،تھانہ کلچر اور توانائی کے شعبوں میں انقلاب لانے کا عندیہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 8 اگست 2018 22:01

پنجاب کے متوقع نوجوان وزیراعلیٰ راجا یاسر نے پنجاب بدلنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) پنجاب کے متوقع نوجوان وزیراعلیٰ راجا یاسر نے پنجاب بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ راجا یاسر ہمایوں نے تعلیم،صحت،تھانہ کلچر اور توانائی کے شعبوں میں انقلاب لانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کا نام بھی فائنل کر لیا ہے۔ عمران خان نے چکوال سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر منتخب ہونے والے راجہ یاسر ہمایوں کو پنجاب کا اگلا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

راجہ یاسر تحریک انصاف کے نوجوان اور اعلی تعلیم یافتہ رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔ جبکہ راجہ یاسر اچھی شہرت کے حامل بھی ہیں۔ ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان جمعرات کے روز کر دیں گے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے متوقع نوجوان وزیراعلیٰ راجا یاسر نے پنجاب بدلنے کا فیصلہ کرلیا۔ راجا یاسر ہمایوں نے تعلیم،صحت،تھانہ کلچر اور توانائی کے شعبوں میں انقلاب لانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب کے وزیراعلی کا نام بھی فائنل کر لیا ہے۔ عمران خان نے چکوال سے پنجاب اسمبلی کی نشست پر منتخب ہونے والے راجہ یاسر ہمایوں کو پنجاب کا اگلا وزیراعلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجہ یاسر تحریک انصاف کے نوجوان اور اعلی تعلیم یافتہ رہنما تصور کیے جاتے ہیں۔ جبکہ راجہ یاسر اچھی شہرت کے حامل بھی ہیں۔

ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزیراعلی پنجاب کے نام کا اعلان جمعرات کے روز کر دیں گے۔اس حوالے سے پنجاب کے متوقع وزیر اعلیٰ نے بھی اپنی حکومت کا بنیادی روڈ میپ بنا لیا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جب تک اچھی تعلیم نہیں ہوگی تب تک آپ ترقی نہیں کر سکتے ،اگر آج بھارت یہاں پہنچا ہے تو اس لیے کہ اس نے اپنی تعلیمی بنیادوں کو مضبوط بنایا ہے۔

آئی آئی ٹی کو مضبوط نہ بناتے اپنی سکول ایجوکیشن کو بہتر نہ کرتے تو شائد کبھی بھی اس سمت میں نہ آتے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگلا قدم سستی توانائی کا حصول ہے۔ہم نے 60 کی دہائی کے بعد کوئی ڈیم نہیں بنایا ،اگر توانائی نہیں ہوگی تو ہماری صنعت کبھی بھی ترقی نہیں کرسکتی۔انکا کہنا تھا کہ میں خود ایک دہی حلقے سے ہوں اور جانتا ہوں کہ کس طرح ہمارا تھانہ کلچر ہمارے لیے مسائل پیدا کررہا ہے ،ہمیں اب لوگوں کی اس سے جان چھڑوانی ہے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں پہلے بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہوں گی۔نمائشی کام ہونے چاہیے ہیں لیکن بعد میں ۔جو چیزیں پہلے ہیں وہ ہر حوالے سے پہلے آنی چاہیں ۔انکا کہنا تھا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ سیاستدان اور لیڈر میں یہی فرق ہے کہ سیاستدان الیکشن کا سوچتا ہے اور لیڈر آنے والی نسلوں کا۔انکی حوصلہ افزا باتیں سن کر پنجاب کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے تاہم یہ دعوے کتنے عملی ہوں گے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں