تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی قیام پاکستان کے وقت کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے

آج مجھے کوئی ایک بندہ بتا دے کہ ہمارے کسی ذمہ دار شخص نے نظریہ پاکستان کی بات کی ہو،کسی نے بتایا ہو کہ اس آزادی کے لیے ہم نے کیا قربانیاں دیں،علامہ خادم حسین رضوی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 8 اگست 2018 22:24

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی قیام پاکستان کے وقت کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2018ء) تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی قیام پاکستان کے وقت کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔علامہ خادم حسین رضوی کا کہنا تھا کہ آج مجھے کوئی ایک بندہ بتا دے کہ ہمارے کسی ذمہ دار شخص نے نظریہ پاکستان کی بات کی ہو،کسی نے بتایا ہو کہ اس آزادی کے لیے ہم نے کیا قربانیاں دیں۔تفصیلات کے مطابق 14 اگست کے حوالے سے تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کا انتہائی جذباتی بیان منظر عام پر آگیا۔

تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی قیام پاکستان کے وقت کے حالات بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔انکا کہنا تھا کہ میں تو نہیں سنتا مگر آپ لوگوں میں سے کوئی مجھے بتا دے کہ آج کسی بھی ایسے شخص نے جو حکومت اور اقتدار کا حصہ ہے،اس نے یہ کہا ہو پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ محمد الرسول اللہ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ کوئےئی بتانے والا ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا۔

آج 14 اگست کو پریڈہو رہی ہے کوئی بتائے لوگوں کو کہ یہ پریڈ کیوں ہو رہی ہے۔انکو بتاو کہ قائداعظم نے 18 لاکھ لوگ کیوں قربان کئیے بتاو اس قوم کو کہ سکھ ہندو مسلمانوں کی 70 ہزار بیٹیوں کو اٹھا کر لے گئے۔اس قوم کو بتاو کہ اس قوم کی بیٹیوں نے خودکشیاں کیوں کیں،بتاو انکو کہ مسلمانوں نے اپنی بیٹیوں کے گلے کیوں کاٹے۔انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے نظریات سے بہت دور جاچکے ہیں۔

آج ہماری نوجوان نسل سائلنسر نکال کر مال روڈ پر موٹرسائیکلیں چلانے کو آزادی کی خوشی منانا سمجھتے ہیں۔انکا کہنا تھا کوئی اس نسل کو بتانے والا نہیں ہے کہ اس سب کے لیے ہمارے علما نے قربانیاں دی ہیں ،ہماری ماوں بہنوں کی عزتیں لٹی ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ 14 اگست کو مال روڈ پر دوپٹے ٹانگو اور اس نسل کو بتاو کہ اتنی بیٹیوں کی عزتیں گنوا کر ہم نے پاکستان لیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اگر تم نہیں بتا سکتے تو پھر ہمیں بتانے دو یہ ساری قوم رو نہ پڑی تو مجھے کہنا۔انکا کہنا تھا پاکستان ناچنے کے لیے نہیں بنا،لاکھوں قربانیاں دی ہیں تو یہ ملک ملا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں