بھارتی خاتون نے عمران خان کو خط لکھ دیا

بھارتی انجینئیر کی والدہ نے پاکستانی جیل میں قید بیٹے کی رہائی کے لیے عمران خان سے امیدیں باندھ لیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 10 اگست 2018 16:22

بھارتی خاتون نے عمران خان کو خط لکھ دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اگست 2018ء) بھارتی خاتون نے عمران خان کو خط لکھ دیا ۔پاکستانی جیل میں بھارتی انجینئر 6 سال سے قید ہے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی جیل میں 6سال سے قید 31 سالہ سافٹ انجئیرز حامد انصاری کی والدہ فوزیہ نے امید ظاہر کی کہ دسمبر میں اس کی قید کی مدت پوری ہو جائے گی۔جس کے بعد اسے رہا کر دیا جائے گا۔

حامد انصاری کی والدہ نے بیٹے کی جلد رہائی کے لیے عمران خان کو خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے بیٹے کی جلد رہائی کی درخواست کی ہے۔اس سلسلے میں انہوں نے ایک سابق بھارتی وزیر سے بھی بات کی ہے۔کہ وہ سابق کرکٹر سنیل گواسکر اور کپل دیو سے کہیں کہ وہ عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں جائیں تو میرا پیغام عمران تک پہنچائیں کہ میں بہت سال بیٹے کی واپسی کا انتظار کیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے حامد انصار نامی بھارتی سافٹ انجینئیر نومبر 2012میں پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہوا تھا۔دو دن اپنے ایک دوست کے پاس خیبر پختونخوا میں رہائش اختیار کی۔جس کے بعد وہ ایک مقامی ہوٹل میں منتقل ہو گیا تھا۔خفیہ اداروں کو جب اس متعلق علم ہوا تو انہوںن نے ہوٹل سے حامد انصاری کو حراست میں لے لیا۔2015میں حامد انصاری کو فوجی عدالت میں جاسوس ہونے کے الزام می تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔

امد انصاری نے تفتیش کے دوران اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوا اور ان کی آمد کا مقصد جاسوسی کرنا تھا ۔حامد انصاری کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کی ایک پاکستانی خاتون سے دوستی ہوئی تھی جس سے ملنے کے لیے وہ پاکستان آیا تھا تا ہم اب دسمبر بیٹے کی سزا ختم ہو رہی ہے تو مجھے یقین ہے کہ میرے بیٹے کو رہا کر کے بھارت واپس بھیج دیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں