میرا چیئرمین نیب میں جاسکتا ہے تومیں کیوں نہیں،علیم خان

کوئی برا کام نہیں کیا، نیب جتنی بار چاہے بلائے میں پیش ہوجاؤں گا، کبھی سودے بازی نہیں کی، مفاد پرست ہوتا ماضی کے حکمرانوں کے ساتھ کھڑا ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 10 اگست 2018 16:50

میرا چیئرمین نیب میں جاسکتا ہے تومیں کیوں نہیں،علیم خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 اگست 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علیم خان نے کہا ہے کہ میرا چیئرمین نیب میں پیش ہوسکتا ہے تومجھے کیا اعتراض ہے؟ کوئی برا کام نہیں کیا، نیب جتنی بار چاہے بلائے میں پیش ہوجاؤں گا، کبھی سودے بازی نہیں کی، مفاد پرست ہوتا ماضی کے حکمرانوں کے ساتھ کھڑا ہوتا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے جو بھی سوالات پوچھے ان کے جوابات دیے ہیں۔

نیب میں 130مختلف دستاویزات جمع کروا چکا ہوں۔ میرے خلاف 10مختلف اداروں میں انکوائری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میرا چیئرمین نیب میں پیش ہوسکتا ہے تومجھے کیا اعتراض ہے؟علیم خان نے کہا کہ کوئی برا کام نہیں کیا جہاں ،جب بلائیں گے حاضر ہوجاؤں گا۔ نیب جتنی بار چاہے بلائے میں پیش ہوجاؤں گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنماء علیم خان نے مزید کہا کہ پچھلے سات سال مشکل وقت تھا۔

2011ء میں پی ٹی آئی میں شال ہوا۔عمران خان کے ساتھ ملکر ایک نظریے کے تحت 7 سال جدوجہد کی۔ ایک نظریے کے تحت عمران خان ساتھ دیا۔ عمران خان کے ساتھ برے وقت میں بھی کھڑا رہا۔ عمران خان کے ساتھ ملکر ڈٹ کرن لیگ کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں ٹکٹ نہیں ملا تھا تب بھی عمران خان کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان 18اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

میں نے کبھی سمجھوتہ یا سودے بازی نہیں کی۔اگر میں مفاد پرست ہوتا ماضی کے حکمرانوں کے ساتھ کھڑا ہوتا۔ واضح رہے رہنماء پی ٹی آئی علیم خان کو وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے فیورٹ امیدوار قرار دیا جارہا تھا۔ تاہم نیب میں ان کے کرپشن کیسز کی تحقیقات کے باعث انہیں وزیراعلیٰ کیئے نامزد نہیں کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے نزدیک جب تک کسی بھی رہنماء پر نیب میں کیسز چل رہے ہیں انہیں کسی عہدے پر نہیں لگایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں