نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام

جمعہ 10 اگست 2018 18:16

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام
لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی، ان کے جان و مال کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرناریاست کی ذمہ داری ہے اورآئین پاکستان کے تحت اقلیتی برادریو ں کو یہاں رہنے اور کام کرنے کا پورا حق حاصل ہے جبکہ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کی پاسداری کا درس دیتا ہے اور اسی طرح بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے بھی اقلیتوں کے یکسا ں حقوق پر زور دیا ہے۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے اقلیتوں کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میںاقلیتی برادریوں کی خدمات اور وطن سے محبت و وابستگی شک وشبہ سے بالا ترہے اور اقلیتیں پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور اس کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

انہوںنے کہا کہ تمام اقلیتوں کو اپنی عبادات اپنے عقائد کے مطابق کرنے کی مکمل آزادی ہے اور وطن عزیز میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی، معاشرتی اور سماجی آزادی حاصل ہے ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں آج محبت اور اخوت کے پیغام کو ہر جگہ پھیلانے کا عہد کرناہے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے مزید موثر انداز میں عملی اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں