اتصالات کےذمے80کروڑڈالر کی ادائیگیوں کامعاملہ متحدہ عرب امارات کیساتھ اٹھانے کافیصلہ

نجکاری کمیشن اس معاملے کوبین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جانا چاہتاتھا،دفترخارجہ،آئی ٹی،اقتصادی امورڈویژن نےمعاملہ پہلےیو اےای حکومت سےاٹھانےکی تجویزدی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 10 اگست 2018 18:55

اتصالات کےذمے80کروڑڈالر کی ادائیگیوں کامعاملہ متحدہ عرب امارات کیساتھ اٹھانے کافیصلہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10اگست 2018ء) :اتصالات کےذمے80کروڑڈالر کی ادائیگیوں کامعاملہ متحدہ عرب امارات کیساتھ اٹھانے کافیصلہ کر لیا گیا۔ نجکاری کمیشن اس معاملے کوبین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جانا چاہتاتھا،دفترخارجہ،آئی ٹی،اقتصادی امورڈویژن نےمعاملہ پہلےیو اےای حکومت سےاٹھانےکی تجویزدی۔تفصیلات کے مطابق اتصالات کے ذمے 80 کروڑ ڈالر واجب الادا ہیں جو تاحال اتصالات نے ادا نہیں کئیے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ پاکستانی حکومت نے اتصالات کےذمے80کروڑڈالر کی ادائیگیوں کامعاملہ متحدہ عرب امارات کیساتھ اٹھانے کافیصلہ کر لیا ہے۔پاکستانی حکومت کا نجکاری کمیشن اس معاملے کو وبین الاقوامی عدالت انصاف میں لے جانا چاہتاتھا،دفترخارجہ،آئی ٹی،اقتصادی امورڈویژن نےمعاملہ پہلےیو اےای حکومت سےاٹھانےکی تجویزدی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے3ماہ گزرنےکےباجود مسئلےپررائے نہیں دی۔

اب ادائیگیوں کامعاملہ آیندہ ہونیوالےپاک متحدہ عرب امارات وزارتی اجلاس میں اٹھانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اتصالات کو پی ٹی سی ایل کی ملکیتی جائیدادیں منتقل نہیں ہو سکی تھیں۔اتصالات نےان جائیدادوں کے عوض 80کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں روک رکھی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان کا موقف ہے کہ اتصالات ان جائیدادوں کی قیمت روک کر باقی ادائیگیاں کرے۔یہ رقم پاکستانی روپوں میں ایک کھرب سے زائد بنتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں